طوفان کے ٹکرانے سے کراچی میں موسلا دھار بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے
سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پرپابندی عائد کردی گئی
KARACHI:
بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان " نیلوفر" پاکستان سے کچھ ہی دوری پر ہے اور آج رات طوفان کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ طوفان کے ساحل پر ٹکرانے سے کراچی میں موسلا دھار بارش اور گرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے وسطی مغربی علاقے میں بننے والا سمندری طوفان " نیلوفر" مزید شدت اختیار کر رہا ہے جبکہ طوفان پاکستان سے 1000 کلو میٹر دوری پر ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیلوفر آئندہ 24 گھنٹے کے دوران 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عمان کے ساحل کی جانب بڑھے گا جس کے بعد بھارت اور سندھ کے ساحلی علاقوں کا رُخ کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے حکام کاکہنا ہے سمت کی تبدیلی سے طوفان کی رفتار 50 ناٹ فی گھنٹہ ہوجائے گی اور طوفان آج شمال مغرب سے شمال مشرق کی طرف مڑ جائے گا جبکہ طوفان کے ٹکرانے سے کراچی میں موسلا دھار بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور سمندر کی لہریں بھی 6 سے 8 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔ حکام کے مطابق سمندری طوفان 31 اکتوبر کو بھارتی گجرات اور سندھ کے سرحدی علاقوں کے قریب اختتام پذیر ہو جائے گا۔
دوسری جانب سمندری طوفان کے پیش نظر انتظامیہ نے کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور کُھلے سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بھی بدھ کی شام تک واپسی کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد سمندر میں موجود 90 فیصد ماہی گیر واپس آچکے ہیں۔