گورنرسندھ نے ایم کیو ایم کے وزرا کے استعفے منظور کرلئے

ڈاکٹر عشرت العباد کی منظوری کے بعد دونوں استعفے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو ارسال کردیئے گئے۔


ویب ڈیسک October 28, 2014
گورنر سندھ کی جانب سے استعفے منظور ہونے کے بعد ایم کیو ایم باقاعدہ طور پر سندھ حکومت سے الگ ہوگئی۔ فوٹو؛فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیو ایم کے دو وزرا ڈاکٹر صغیر اور رؤف صدیقی کے استعفے منظور کرلئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم کے وزرا کی جانب سے گورنر سندھ کو استعفے جمع کرائے گئے تھے جسے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے آج منظور کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو ارسال کردیئے۔ ایم کیو ایم کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد اور وزیر انڈسٹری رؤف صدیقی نے گورنر سندھ کو استعفے جمع کرانے سے قبل ہی زیراستعمال سرکاری گاڑیاں واپس کردی تھیں جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے استعفے منظور ہونے کے بعد ایم کیو ایم باقاعدہ طور پر سندھ حکومت سے الگ ہوگئی۔


واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مشیر اور معاون خصوصی عادل صدیقی، فیصل سبزواری اور عبدالحسیب کے استعفے پہلے ہی وزیراعلی سندھ نے منظور کر لئے تھے جبکہ اس حوالے سے گورنر سندھ کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں