گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 پر دستخط کردیئے
نئےایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا اختیارہوگا اور یونین کونسل، یونین کمیٹی اور وارڈ کی حد بندی بھی کرے گا۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 پر دستخط کردیئے جس کے بعد حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 سندھ اسمبلی نے پاس کیا تھا جسے منظوری کیلئے گورنر سندھ کے پاس بھیجا گیا جس پر ڈاکٹر عشرت العباد کے دستخط کے بعد قانونی شکل اختیار کرلی جس کے تحت بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن یونین کونسل، یونین کمیٹی اور وارڈ کی حد بندی کرے گا اورالیکشن کمیشن کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ کسی امیدوار یا منتخب رکن کو ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 سال کے لیے نا اہل قرار دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے 20 اکتوبر کو وزیر برائے پارلیمانی امور سکندر میندرو کی جانب سے پیش کیا جانے والا لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 منظور کیا تھا جس میں 9 ترامیم شامل تھیں تاہم متحدہ قومی موومنٹ کے اجلاس سے بائیکاٹ کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین نے اس بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا۔