تعلیم شدت پسندذہنیت سے نمٹنے کاموثرذریعہ ہے زرداری

پرائمری تعلیم کیلیے ’وسیلہ تعلیم‘ پروگرام شروع کرنیکامنصوبہ ہے،گورڈن برائون سے گفتگو


APP September 29, 2012
پرائمری تعلیم کیلیے ’وسیلہ تعلیم‘ پروگرام شروع کرنیکامنصوبہ ہے،گورڈن برائون سے گفتگو فوٹو: فائل

صدرآصف علی زرداری سے سابق برطانوی وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے عالمی تعلیم گورڈن برائون نے یہاں ملاقات کی اور پاکستان میں تعلیم کے فروغ سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا۔

گورڈن برائون نے صدرکو اقوام متحدہ کے اقدام ''تعلیم سب سے پہلے'' کے مقاصد کے بارے آگاہ کیا ۔ صدر نے ان کے مجوزہ دورہ کاخیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے تعلیمی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ صدر زرداری نے تعلیمی شعبے میں برطانیہ کی معاونت کوسراہتے ہوئے کہاکہ پرائمری تعلیم کے پروگرام کے لیے 650 ملین پائونڈ کی برطانوی امداد سازگارفضا کے فروغ میں معاون ہو گی۔

صدر نے کہا کہ جمہوری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام تعلیمی شعبہ پرمرکوز ہے اور اس کے تحت پرائمری تعلیم کے فروغ کے لیے ''وسیلہ تعلیم'' پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔گورڈن برائون نے صدرکویقین دلایا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے وہ تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کی کوششوں میں معاونت جاری رکھیں گے،دریں اثنا صدر مملکت سے ان کے افغان ہم منصب حامد کرزئی نے بھی جمعرات کی شب ملاقات کی ، ثنانیوز کے مطابق صدر زرداری امریکا میں مزید دوروز قیام کے بعد برطانیہ روانہ ہونگے جہاں ان کی الطاف حسین سے ملاقات متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں