بارش سے متاثرہ افرا دکو امدادی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے قائم علی شاہ

محکمہ خزانہ کو فنڈز کے اجرا،صحت اورلائیواسٹاک کومزیدطبی اور وٹنری کیمپس قائم کرنیکی ہدایت،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس

کراچی: چین کے یوم آزادی پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مقامی ہوٹل میں کیک کاٹ رہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ افرادکوامدادی اشیاکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شدیدبارشوں کے باعث سندھ کے6بالائی اضلاع میں بہت نقصان ہوا ہے اور وہاں کے لوگ کافی مشکل میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے متاثرہ افرادکی بحالی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی وزیراعلیٰ ہائوس میں صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری،سینئرممبربورڈ آف ریونیواورریلیف کمشنرشاذر شمعون، محکمہ خزانہ کے سیکریٹری محمد عارف خان اورسیکریٹری بحالیات ہاشم رضازیدی ودیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ریلیف،صحت اورلائیو اسٹاک کے افسران کو متاثرہ افرادکوامدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔


انھوں نے محکمہ صحت اورلائیواسٹاک کومزید طبی اوروٹنری کیمپس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی،انھوں نے محکمہ خزانہ کو فوری طور پرمحکمہ ریلیف و بحالیات اور پی ڈی ایم اے کے لیے فنڈز کے اجرا پر زوردیا قبل ازیں سیکریٹری بحالیات ہاشم رضا زیدی نے بتایا کہ بارشوں کے باعث 3,166,023 افراد، 13221 دیہات متاثر ہوئے، 359131 گھروں کو شدید نقصان پہنچاجبکہ 239 افراد جاں بحق اور 2449 افراد زخمی ہوئے۔ 79,52,684 مویشی متاثر ہوئے جبکہ کھڑی فصل کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا جن میں 141,097 ہیکڑز کپاس، 11,8862 ہیکڑز چاول جبکہ 5942 ہیکڑز گنے کی فصل شامل ہے۔ بعدازاں سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی ، داؤد کالج آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ سندھ مدرسۃ الاسلام برصغیر کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے۔

دریں اثناء عوامی جمہوریہ چین کے 63ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ چین اورپاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں،چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کی عوام کا ساتھ دیا ہے ، پاکستان کی معیشت اور ٹیکنالوجی میں چین کا تعاون ناقابل فراموش ہے ۔ اس موقع پر چین کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ و دیگر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پاک ۔ چین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مثالی قرار دیا ۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے جمعرات کوانٹر بورڈ آفس کراچی میں مسلح افرادکی فائرنگ کا سخت نوٹس لیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کراچی کی ایک غریب خاتون ثمینہ افضال کواس کے معذور بچے دانش کے علاج کے لیے 6 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اس خصوصی گرانٹ کی منظوری دی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story