بعض قوتیں سندھ میں لوگوں کے درمیان فاصلے بڑھانا چاہتی ہیں سراج الحق

کراچی کا امن پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے اس لئے پہلے4 صوبے چلا کردکھائیں پھر30 اور40 صوبے بنائیں،امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک October 28, 2014
وزیراعظم نوازشریف اورعمران خان کو تجویز دے رہا ہوں کہ مذاکرات کی میزپرآجائیں،امیر جماعت اسلامی، فوٹو: فائل

LARKANA:

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سیاسی قائدین نے عوام کے مسائل کا حل نہ نکالا تو کوئی طوفان آسکتا ہے جبکہ بعض قوتیں سندھ میں عوام کے درمیان فاصلے بڑھا رہی ہیں۔


کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور کراچی کا امن سندھ اور پورے پاکستان کے لئے ضروری ہے لیکن سندھ حکومت نے صوبے سے غربت اور بدحالی کو حل نہیں کیا جبکہ بعض قوتیں صوبے میں لوگوں کے درمیان فاصلے بڑھانا چاہتی ہیں اس لئے پہلے 4 صوبے چلا کر دکھائیں پھر 30 اور 40 صوبے بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کی بہتری کےلیےسوچ رہی ہیں اس لئے وزیراعظم نوازشریف اورعمران خان کو تجویز دے رہا ہوں کہ مذاکرات کی میزپرآجائیں اور سیاست و پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کی بہتری کے لئے سوچیں۔


امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیرپگارا سے سیاسی امور پر بات چیت ہوئی ہے اور ہر سطح پر مسلم لیگ فنکشنل کے ساتھ تعاون کریں گے جبکہ پیر پگارا کے ساتھ اسلام آباد کے کمزور حکمرانوں کی کارکردگی پر بھی بات ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں