پنجاب میں ڈرون کیمروں کے ذریعے محرم کے جلوسوں کی کوریج پر پابندی عائد

پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے جس کا اطلاق 30 دن کے لیے ہوگا


ویب ڈیسک October 28, 2014
محکمہ داخلہ نے پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی، فوٹو:فائل

ABBOTABAD: محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم کے جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں ڈرون کیمروں کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے جس کے تحت محرم کی مجالس اور جلسے جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے کوریج ممنوع ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق 30 روز کے لیے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں