وزیراعظم نوازشریف کوبرطانوی ہم منصب کا فون افغان کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم نوازشریف کو آئندہ ماہ ہونےوالے افغان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی


ویب ڈیسک October 28, 2014
دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف کو برطانوی وزیراعظم نے ٹیلی فون کرکے افغان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم نوازشریف کو افغان کانفرنس میں بھی شرکت کی دعوت دی۔

افغانستان کے حوالے سے آئندہ ماہ کانفرنس کا انعقاد لندن میں کیا جارہا ہے جس کی صدارت برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور افغان صدر اشرف غنی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |