نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس کی منظوری دیدی

قومی احتساب بیورو نے غیرقانونی بھرتیوںپر سابق مینجنگ ڈائریکٹر( او ای بی آئی ) ظفرگوندل کیخلاف بھی ریفرنس منظورکیا ہے


ویب ڈیسک October 28, 2014
پرویز اشرف پر قواعد کی خلاف ورزی،اختیارات کے ناجائز استعمال اور داماد کو عالمی بینک میں ملازمت دلوانے کا الزام ہے،نیب، فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس چیرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق ایم ڈی ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف پر قواعد کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کے ساتھ اپنے داماد کو عالمی بینک میں ملازمت دلوانے کا بھی الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو نے سابق مینجنگ ڈائریکٹر( او ای بی آئی ) ظفر گوندل کے خلاف بھی ریفرنس منظور کیا ہے جس میں ان پر 238 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |