ارکان پارلیمنٹ کے گوشوارے جمع کرانے میں ایک روزباقی

صرف400ممبران نے اب تک گوشواروںکی تفصیلات جمع کرائی ہیں، ترجمان


Numainda Express September 29, 2012
صرف400ممبران نے اب تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں، ترجمان

الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کومالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن میںآج ایک دن رہ گیاہے۔

ساڑھے گیارہ سو میںسے صرف چارسوممبران نے الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق جمعے کی شام تک400ممبران نے گوشوارے جمع کرائے ہیں کمیشن کی جانب سے 30 ستمبر آخری تاریخ مقرر کرنے کے باعث الیکشن کمیشن کے دفاتر آج اوراتوار کوبھی کھلے رہیںگے الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والے ممبران کی رکنیت 15 اکتوبر سے اس وقت تک معطل ہوجائے گی جب تک وہ وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفیصلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرادیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں