شریف برادران نے ہمیشہ سندھ کیخلاف کام کیاشرجیل میمن

تھرکول جیسے اہم منصوبے کوبندکرایاوہ کس منہ سے سندھ کے حقوق کی بات کررہے ہیں؟


Staff Reporter September 29, 2012
تھرکول جیسے اہم منصوبے کوبندکرایاوہ کس منہ سے سندھ کے حقوق کی بات کررہے ہیں؟۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ شریف برادران سندھ کے غدار ہیں۔

انھوں نے ہمیشہ اپنے دوراقتدارمیں سندھ کی ترقی چاہی نہ ہی سندھ کے لوگوںکی بھلائی وبہتری کیلیے کام کیا۔ننگرپارکرمیں ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شریف برادران نے تھرکول مائننگ جیسے اہم منصوبے کوبندکرایااب وہ کس منہ سے سندھ کے قوم پرستوں کے ساتھ مل کر سندھ کے حقوق کی بات کررہے ہیں۔

سندھ کے عوام انہیں ردکرچکے جس کاواضح ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ الیکشن میں انہیں ایک سیٹ بھی نہیں ملی،کالا باغ ڈیم کے حامی شریف برادران سے سندھ کی ترقی برداشت نہیں ہورہی،وہ سندھ کی تقدیرکیسے بدلیںگے ، شریف برادران اگرایماندارہیں توانھوں نے اپنے خلاف چلنے والے مقدمات میں حکم امتناع کیوں حاصل کیااور اُن کے خلاف مقدمات ججوںکونظر کیوں نہیں آتے؟عوام ایک اورکرکٹر کے پیچھے نہ لگے جو اسرائیل اوریہودیوں کے پیسے سے اقتدارمیں آنے کی کوشش کر رہاہے،ایاز لطیف پلیجو نے ننگر پارکرسے الیکشن لڑنے کااعلان کیا ہے میں پوچھتاہوں کہ جس وقت انھوں نے سانگھڑ سے الیکشن لڑا تھاتوانہیں 500 ووٹ ملے تھے تووہ ننگر پارکر سے میرامقابلہ کیسے کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے کالاباغ ڈیم کے ایشوکوہمیشہ کیلیے دفن کردیااورسندھ کی ترقی کیلیے ایک لاکھ بیروزگار نوجوانوں کوروزگاردیااورریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،کچھ عناصر پی پی کی مقبولیت کودیکھ کر جمہوری حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں اورجلسے جلوس کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں،آئندہ بھی عوام کے ووٹوں سے پیپلزپارٹی حکومت میں آئیگی۔صوبائی وزیراطلاعات نے نے ننگر پارکر میں کھلی کچہری کے دوران وہاں کے عوام کے مسائل اور شکایات سنیں اورترقیاتی کاموں زمینوں پرقبضے اور دیگر کئی مسائل کے حل کیلیے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی،انھوں نے عوام کی سہولت کے لیے ننگر پارکر میں ٹراما سینٹر کھولنے کابھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں