2 سال میں غیرملکی انویسٹرز کی قطاریں لگی ہونگی احسن اقبال
پاکستان ’وژن 2025‘سے معاشی لحاظ سے 45 ویں سے 25ویں نمبر پر آ جائیگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام ہو تو بیرون ملک سے بھی سرمایہ کارآئیں گے جس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان 'وژن 2025'سے معاشی لحاظ سے 45 ویں سے 25ویں نمبر پر آ جائیگا اور پاکستان کے 100سال مکمل ہونے کے بعد اس کا شمار دنیا کے ممتاز ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا، پاکستانی معیشت میں ہر روز بہتری آرہی ہے اور 2 سال میں غیرملکی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلیے قطاریں لگانا شروع کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کریگی اور 2025 تک برآمدی حجم بڑھا کر150 ارب ڈالر کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے، دیامر بھاشا ڈیم ودیگر پروجیکٹس سے نہ صرف بڑی مقدار میں بجلی پیدا ہوگی بلکہ پانی کا ذخیرہ بھی وسیع کیا جائیگا۔