بھارت نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کے قتل کی سازش بے نقاب کر دی

بھارت جمعیت المسلمین کے ارکان کے منصوبے کی تفصیلات پرمبنی ایک دستاویز بنگلہ دیش کے حوالے کرے گا


Net News October 29, 2014
بنگلہ دیش نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو قتل کرنیکی سازش بے نقاب ہونے پربراہ راست کچھ تبصرہ نہیں کیا فوٹو اے ایف پی/فائل

بھارت کے انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ ادارے نے ایک کالعدم عسکریت پسند گروپ کی جانب سے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجدکوقتل کرنے اورجمہوری اداروں کوتباہ کرنیکی مشتبہ سازش بے نقاب کی ہے۔

یہ انکشاف تین اعلیٰ بھارتی سکیورٹی حکام نے منگل کو برطانوی خبرایجنسی سے گفتگومیں کیا، بھارت جمعیت المسلمین کے ارکان کے منصوبے کی تفصیلات پرمبنی ایک دستاویزبنگلہ دیش کے حوالے کرے گا۔ بنگلہ دیش نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو قتل کرنیکی سازش بے نقاب ہونے پربراہ راست کچھ تبصرہ نہیں کیا تاہم کہاکہ اس نے بھارت کیساتھ سرحد پرسیکیورٹی سخت کردی۔

اس مبینہ سازش کا بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں اسی ماہ کے اوائل میں ایک مکان میں بم دھماکے میں جمعیت المجاہدین کے دوارکان کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد پتا چلا تھا۔ وہ گھریلو ساختہ بم تیار کررہے تھے کہ اس دوران ان میں سے ایک بم دھماکے سے پھٹ گیا۔بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق اس سازش میں ملوث چھے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں