ایم کیوایم پچھلے20سال سے اقتدارمیں ہےشرجیل میمن
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان گذشتہ12سال سے صوبے میں موجود ہیں، ان کاتعلق ایم کیوایم سے ہی ہے، شرجیل میمن
صوبائی وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ایم کیوایم پچھلے20 سال سے اقتدارمیں ہے اور پرویزمشرف کے دورمیں 5 سال تک ایم کیوایم نے سندھ میں مکمل طورپر حکومت کی اور تمام اہم وزارتیں ان کے پاس تھیں۔
ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان گذشتہ12سال سے صوبے میں موجود ہیں، ان کاتعلق ایم کیوایم سے ہی ہے۔ کراچی سمیت دیگرایشوز پرآج بھی کئی اجلاس گورنر ہاؤس میں ہی ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ سندھ میں جاگیرداری نظام اب موجود نہیں۔ جاگیرداری نظام کاشہید ذوالفقارعلی بھٹوخاتمہ کرچکے ہیں۔ زراعت کاکاروبار کرناکوئی عیب نہیں ہے۔ سندھ میں لاکھوں زمینداراور کسانوںکا روزگار شعبہ زراعت سے ہے۔
انھوں نے کہاکہ زراعت سندھ کاواحد پیشہ ہے جس میں کسان50 فیصد کاحصہ دارہے۔ شرجیل میمن نے کہاکہ کراچی کی معیشت کونقصان زمینداروںیا وڈیروں نے نہیں بلکہ25 سال سے جاری دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، جبری چندے اوربوری بندلاشوں سے ہواہے۔