سرمایہ کاری میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے اسحاق ڈار

حکومت طویل مدتی ترقیاتی منصوبے پرعمل پیرا ہے جس کےتحت ملک کی مجموعی پیداوارکی شرح نمو میں7 فیصد اضافہ ہوگا، وزیرخزانہ


INP/APP October 29, 2014
لانگ مارچ کی وجہ سے پاکستانی کرنسی 4 فیصد تک گرگئی، اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح طور پر کہا ہے کہ سرمایہ کاری کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، معیشت کو دھرنوں سے دھچکا پہنچنے کے بعد اب دوبارہ درست سمت میں گامزن کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کا دھرنا اب ڈرامہ اور میوزک کنسرٹ رہ گیا ہے جو میڈیا کے تعاون سے چل رہا ہے۔

بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس ''انویسٹ پاکستان'' کے دوسرے روز شرکا سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ حکومت طویل مدتی ترقیاتی منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ جسکے تحت ملک کی مجموعی پیداوار کی شرح نمو میں7 فیصد تک بتدریج اضافہ ہوگا جبکہ افراط زر یک ہندسی سطح پر برقرار رکھا جائیگا۔

اس کے علاوہ سرمایہ کاری کے تناسب کو مجموعی ملکی پیداوار کے20فیصد تک لایا جائے گا جو اس وقت12فیصد ہے جبکہ محصولات کو مجموعی ملکی پیداوار کے تناسب سے14فیصد تک بڑھایا جائیگا۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستان 2025 سے پہلے18ویں بڑی معیشت کے طور پر ابھرے گا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ لانگ مارچ اور دھرنوں نے ملک کی معیشت پر برا اثر ڈالا۔ لانگ مارچ کی وجہ سے پاکستانی کرنسی 4 فیصد تک گرگئی۔

پاکستان میں60 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت آئندہ چند سال میں9 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرے گی۔ او جی ڈی سی ایل کے7.5فیصد شیئرز کی نجکاری10نومبر تک جبکہ ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کی نیلامی نومبر کے آخر تک مکمل کر لیں گے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 5.5ارب ڈالر سالانہ جبکہ جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکسوں کی شرح14 فیصد تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھا رہی جبکہ ایگزام اگلے ماہ سے قائم ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں