اقتدار کی بھوک نے عمران خان کو بے حال کردیا ہے خواجہ سعد رفیق

تحریک انصاف کو وزارتوں کی پیشکش کرنے اور یہ الزام لگانے والے پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک October 29, 2014
تحریک انصاف کو وزارتوں کی پیشکش کرنے اور یہ الزام لگانے والے پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر ریلوے، فوٹو: فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوری نظام پر خودکش حملوں پر اتر آئے ہیں جبکہ اقتدار کی بھوک نے انہیں بے حال کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کو وزارتوں کی پیشکش کرنے اور یہ الزام لگانے والے پر لعنت بھیجتے ہیں، آج شاہ محمود قریشی نے بڑا جھوٹ بولا جس سے لگتا ہے کہ ان پر عمران خان کا اثر ہوگیا ہے کیونکہ اتنا جھوٹ بولا جائے کہ وہ سچ لگنے لگے یہ عمران خان کا ٹریڈ مارک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی روز کی جیل کاٹنے والا ہمیں کیا جمہوریت کا سبق دے گا، عمران خان جمہوری نظام پر خود کش حملوں پر اتر آئے ہیں انہیں اقتدار کی بھوک نے بے حال کردیا ہے وہ اپنے بنی گالہ کے محل سے باہر آکر استعفیٰ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں