شاہ محمود قریشی کو اگراستعفیٰ دینا ہے تو وہ بھی جاوید ہاشمی کی طرح اس کا اعلان کریں پرویزرشید

پاکستان شاہ محمود قریشی کی درگاہ نہیں ہے یہاں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک October 29, 2014
پاکستان شاہ محمود قریشی کی درگاہ نہیں ہے یہاں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے یہ کوئی شاہ محمود قریشی کی درگاہ نہیں اور اگرانہیں استعفیٰ دینا ہے تو وہ بھی جاوید ہاشمی کی طرح اس کا اعلان کریں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اپنے ہی ساتھیوں پر اعتبار نہیں کررہے اگر ان کو عوام اور پارلیمنٹ پر اعتبار نہیں تو اپنے ساتھیوں پرہی کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کی ساری مراعات حاصل کررہے ہیں جبکہ استعفوں کے معاملے پر اسپیکر نے وہی کرنا ہے جو آئین میں لکھا ہے اور انہیں قانون کے مطابق ہی چلنا پڑے گا۔

پرویز رشید کاکہنا تھا کہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی درگاہ نہیں ہے یہاں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، شاہ محمود قریشی کا دل نہیں کرتا کہ وہ استعفیٰ دیں ورنہ جس طرح جاوید ہاشمی نے استعفیٰ دیا وہ بھی ایسے ہی استعفے کا اعلان کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں