سری لنکا میں مٹی کے تودے گرنے سے100 افراد ہلاک اور 300 لاپتہ

مٹی تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم ان کی تلاش کے لیے کوشیں کی جارہی ہیں،سری لنکن حکام

امدادی کارروائیوں میں تمام وسائل بروئے کر ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کیا جائے، سری لنکن صدر کی فوج کوہدایت، فوٹو اے ایف پی

سری لنکا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 100 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔



سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق چائے کی پیداوار کرنے والے علاقے کوس لانڈ ا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اورشدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے کی زد میں کئی دیہات آگئے جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد ہلاک اور 300 سے زائدلاپتہ ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس آفت سے نمٹنے کے لئے سیکڑوں فوجی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور مٹی تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


ہنگامی سیل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مٹی تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم ان کی تلاش کے لیے کوشیں کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 140 سے زائد گھر مٹی کے تلے دبے اور یہاں زیادہ تر وہ خاندان آباد تھے جو چائے کی کاشت کاری کیا کرتے ہیں۔


دوسری جانب سری لنکن صدر نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ امدادی کارروائیوں میں تمام وسائل بروئے کار لاکر ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کیا جائے جب کہ فوجی حکام کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بھاری مشینری کو لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Load Next Story