لاڑکانہ شیخ زید چلڈرن اسپتال میں 9بچے جاں بحق ہوگئے
لواحقین نے ڈاکٹروں پر غفلت برتنے کا الزام لگایا اورکہا کہ بچوں کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
شیخ زید چلڈرن اسپتال میں 9بچے جاں بحق ہوگئے جن میں 4 نومولود بھی شامل ہیں۔
شیخ زید چلڈرن اسپتال میں بچوں کی ہلاکتوں کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،لواحقین نے ڈاکٹروں پر غفلت برتنے کا الزام لگایا اورکہا کہ بچوں کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر افسر بھٹو کا کہنا ہےکہ ہلاکتیں ڈاکٹروں کی غفلت اور سہولیات کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ قبل از وقت پیدائش کے باعث ہوئی ہیں۔