پاکستان کو آئی ایل او بیٹر ورکس پروگرام کا حصہ بنائیں گے خرم دستگیر
عالمی برآمد کنندگان کو پاکستان سے ایکسپورٹ کی ترغیب ملے گی، وفاقی وزیر تجارت
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو انٹرنیشل لیبر آرگنائزیشن کے بہتر ورکس پروگرام کا حصہ بنائیں گے جس کے بعد بین الاقوامی برآمد کنندگان کو پاکستان سے برآمد کرنے کی ترغیب ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت تجارت، وزارت ٹیکسٹائل اور وزارت ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے بین الوزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق تمام وزارتیں ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے مستعد ہیں اور اس معاملے میں بھی ضرورت پڑنے پر ملکی مفادات کے دفاع کے لیے ہر فورم پر جانے کو تیار ہیں۔
وزیر تجارت اور وزیر خزانہ اس سلسلے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں اور کارپوریشن نے مثبت اشارہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کی بیٹرورکس پروگرام میں شرکت کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وزیر تجارت نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی اور اب آئی ایل او کی گورننگ باڈی میں پاکستان کی بھرپور آواز موجود ہے جبکہ 18ویں ترمیم کے بعد 4 سال سے پاکستان کی آئی ایل او میں نمائندگی نہیں تھی۔