شاید بھارت کے لیے آخری میچ کھیل چکا یوراج سنگھ کو اپنا مستقبل تاریک دکھائی دینے لگا

یہ بھی ممکن ہے کہ میں دوبارہ ملک کی نمائندگی کرپاؤں اس کے لیے بھرپور کوشش کروں گا، یوراج سنگھ

یہ بھی ممکن ہے کہ میں دوبارہ ملک کی نمائندگی کرپاؤں اس کے لیے بھرپور کوشش کروں گا، یوراج سنگھ فوٹو : فائل

2011 ورلڈ کپ میں بھارتی فتح کے ہیرو یوراج سنگھ کو اپنا مستقبل تاریک دکھائی دینے لگا۔


وہ آئندہ برس اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جانے والی ٹیم کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں، اسی کے ساتھ انھیں اس حقیقت کا ادراک بھی ہے کہ انجری مسائل اور آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ان کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنائے رکھنا شدید مشکل ہوچکا ہے۔

یوراج نے کہا کہ بلاشبہ ایسا لگتا ہے کہ شاید میں بھارت کیلیے اپنا آخری میچ کھیل چکا ہوں، البتہ اسی کے ساتھ یہ بھی ممکن ہے کہ میں دوبارہ ملک کی نمائندگی کرپاؤں، میں اس کے لیے بھرپور کوشش کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے محنت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، فارم میں واپسی کے لیے نیٹ پر بھی بھرپور پریکٹس کرتا ہوں، امید ہے کہ صلہ ملے گا۔
Load Next Story