خورشید شاہ کی ’’مہاجر‘‘ لفظ کو گالی کہنے پر معذرت کے بعد ہم مسائل کو الجھانا نہیں چاہتے الطاف حسین

خورشیدشاہ کی معذرت کے بعد ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان اس حساس موضوع سے جتنا دور رہیں بہتر ہے، قائدایم کیوایم


ویب ڈیسک October 30, 2014
خورشید شاہ سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی بات پر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر معافی مانگیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے لفظ ''مہاجر'' سے متعلق جو کچھ کہا تھا اس پر انہوں نے معذرت کرلی ہے لہٰذا ہم مسائل کو الجھانا نہیں بلکہ افہام وتفہیم سے سلجھانا چاہتے ہیں۔

کراچی اور حیدر آباد میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے لفظ ''مہاجر'' سے متعلق جو کچھ کہا تھا اس پر انہوں نے معذرت کرلی ہے لہٰذا میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے کہتا ہوں کہ یہ ایک حساس اور سنگین موضوع ہے اس لئے اس سے جتنا دور رہا جائے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کو الجھانا نہیں بلکہ افہام وتفہیم سے سلجھانا چاہتے ہیں جبکہ خورشید شاہ سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی بات پر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر معافی مانگیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں