سینٹرل جیل میں بھی چوریاں ملاقاتیوں کا سامان غائب جیبیں کاٹی جانے لگیں
قیدی سے ملاقات کے دوران ملاقاتیوں کا سامان غائب ہوگیا، جیبوں سے نقدی چوری ہونے لگی، جیل حکام چوریوں پر خاموش
کراچی سینٹرل جیل میں قیدی سے ملاقات کے لیے آنے والے ملاقاتیوں کا سامان غائب کردیا گیا، بعض افراد نقدی سے بھی محروم ہوگئے۔
سامان اور نقدی کی چوری کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے، ملاقاتیوں کے جیل حکام کو آگاہ کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے افراد اور ان کے سامان کی جیل کے مرکزی دروازے پر تلاشی لی جاتی ہے جس کے بعد ہی انھیں ملاقات کے لیے مخصوص ہال میں جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے تواتر کے ساتھ ملاقاتیوں کے ساتھ چوری کے واقعات پیش آرہے ہیں، ملاقاتیوں کا سامان غائب کیا جارہا ہے بعض مرتبہ ملاقاتیوں کی جیبوں سے نقدی بھی غائب کردی جاتی ہے، سینٹرل جیل میں اس قسم کے واقعات کا پیش آنا جیل اہلکاروں کے لیے شرمندگی اور حیرت کا باعث ہے کہ ان کی موجودگی میں بھی چور دیدہ دلیری سے ملاقاتیوں کو سامان اور نقدی سے محروم کررہے ہیں۔
ایسے واقعات دوسری جانب جیل کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان بن رہاہے، چند روز قبل ایک خاتون کا بٹوا غائب ہوگیا جس پر خاتون نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔ بعد ازاں جیل کے افسران کو چوری کی شکایت کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
سینٹرل جیل کے حکام اور افسران چوریوں کے واقعات پر خاموش ہیں جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مبینہ طور پر وہ خود اس معاملے میں ملوث ہوں، جیل آنے والے ملاقاتیوں کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کے حکام ٹھوس اقدامات کریں تاکہ غریب ملاقاتی چوروں سے محفوظ رہیں۔