وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے میں13ہزار368 ووٹ جعلی نکلے

56 ہزار79 ووٹوں کی مختلف وجہ سے تصدیق نہ ہوسکی، صرف 16ہزار647 ووٹوں کی تصدیق


Staff Reporter October 30, 2014
نادرا نے پی ایس29 خیرپورکی جانچ پڑتال کی رپورٹ الیکشن ٹریبونل کراچی میں پیش کردی ۔ فوٹو: فائل

لاہور: نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ پی ایس29 خیرپورکی سنسنی خیز جانچ پڑتال کی رپورٹ الیکشن ٹریبونل کراچی میں پیش کردی ہے۔

نادرا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر133پولنگ اسٹیشنوں کے86ہزار94ووٹ جانچ پڑتال کے لیے نادرا کو بھیجے گئے تھے اور نادرا رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ13ہزار368ووٹ جعلی ہیں جن کی کاؤنٹر فائل سے تصدیق نہ ہوسکی جبکہ56ہزار79 ووٹ کی ناقص سیاہی کے استعمال، نامکمل انگوٹھوں کے نشان اور غلط شناختی کارڈ کے اندراج کی وجہ سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے، صرف 16 ہزار 647ووٹوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔

2013ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے وزیر اعلیٰ سندھ کامیاب ہوئے اور ان کے قریب ترین حریف ن لیگ کے سید غوث علی شاہ رہے ،جنھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں