وزارت خارجہ میں کسی افسریااہلکارکی دہری شہریت نہیں

3 سفیروںسمیت16ملازمین کے اہلخانہ اوربچے دہری شہریت رکھتے ہیں، رپورٹ

3 سفیروںسمیت16ملازمین کے اہلخانہ اوربچے دہری شہریت رکھتے ہیں،رپورٹ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
وزارت خارجہ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ میں کوئی بھی اہلکاریاافسر دہری شہریت کاحامل نہیں تاہم 3 سفیروں سمیت16افسران واہلکاروں کے اہلخانہ اور بچے دہری شہریت کے حامل ہیں۔


ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کے جن16افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ دہر ی شہریت کے حامل ہیں ان میں چین میں پاکستانی سفیرمسعودخالدکی بیوی اور2 بچے آسٹریلیا، ڈنمارک میں پاکستانی مندوب ایم اے جونیجوکی بیوی برطانیہ، روس میں پاکستانی سفیر ظہیر اے جنجوعہ کی بیوی اور بیٹا امریکا کی شہریت رکھتے ہیں، بنگلہ دیش میں ڈپٹی ہائی کمیشن احمد حسین دایوکی بیوی ہالینڈ، ترکی میں ڈپٹی ہیڈآف مشن عائشہ فاروقی کے شوہر اور2 بچے برطانیہ، ایران میں فرسٹ سیکریٹری ثاقب رؤف کی 2 بیٹیاں امریکی شہریت رکھتی ہیں، وزارت خارجہ میں تعینات ڈائریکٹر افغانستان یاسراقبال بٹ کی بیٹی، ڈائریکٹر جی آرقاسم محی الدین کی بیوی امریکی شہریت کی حامل ہیں۔

وینکودر میں پاکستانی مندوب ووائس کونسل فہد امجد کا بیٹا کینیڈا، روس میں ڈپٹی سفیر محمد کامران تاج کی بیٹی امریکا،جرمنی میں تھرڈ سیکریٹری جواد اجمل کی بیوی اور بیٹی امریکا،امریکا میں پاکستانی مندوب وسپرنٹنڈنٹ آصف محمود کابیٹاکینیڈا، امریکا میں پاکستانی مندوب اسسٹنٹ طاہر پرویزخان کی بیٹی امریکا،سفارتخانے کے اسٹینوٹائپسٹ آصف علی کے 2 بچے امریکااورشام میں پاکستانی سفارتخانے میں اسسٹنٹ سرفرازاحمدکی بیٹی،ہوانامیں پاکستانی سفارتخانے کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری محمد اکرم کے 2 بچے بھی امریکی شہریت رکھتے ہیں۔
Load Next Story