فیڈرل بی ایریا کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا سامان خاکستر

یکٹری میں کپڑا اور کیمیکل ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، چیف فائر آفیسر


ویب ڈیسک October 30, 2014
ابتدائی طور پر تو آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی بیان جاری کیا جا سکتا ہے، فائر بریگیڈ حکام۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

لاہور: فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا بلاک 21 میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں علی الصبح لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم آگ کو ٹھنڈا کرنے کا عمل جاری ہے۔ آشتزدگی کے باعث فیکٹری کی ایک دیوار مکمل طور پر منہدم ہو گئی جب کہ کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

چیف فائر آفیسر احتشام الدین کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں کپڑا اور کیمیکل ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور آگ پر قابو پانے کے لئے پانی کے ساتھ فوم کا استعمال بھی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تو آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں