سوئیڈن نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

حکومت فلسطین کو آزاد ریاست کے طورپرتسلیم کرنے کے حوالے سے تمام عالمی قانونی تقاضے پورے کرچکی ہے، وزیرخارجہ


ویب ڈیسک October 30, 2014
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بات چیت کے بعد ہی آزاد فلسطین ریاست قائم کی جاسکتی ہے،امریکا۔ فوٹو؛فائل

لاہور:

سوئیڈن نے سرکاری سطح پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئڈن کے نومنتخب وزیراعظم اسٹیفن لیوفن نے رواں ماہ حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی حامی بھری تھی تاہم اب باقاعدہ طور پر سرکاری سطح پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا گیا ہے۔ سوئیڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ وال اسٹروم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو آزادی کے ساتھ رہنے کا پورا حق حاصل ہے اسے آزاد ریاست تسلیم کرنا اہم اقدام ہے جس کی وجہ سے دوسرے یورپی ممالک کو بھی اسے ریاست تسلیم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حوالے سے تمام عالمی قانونی تقاضے پورے کر چکی ہے۔


دوسری جانب امریکا نے سوئیڈن حکومت کو فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور سوئیڈن کے اس فیصلے کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بات چیت کے بعد ہی آزاد فلسطین ریاست قائم کی جاسکتی ہے۔


واضح رہے کہ سوئیڈن کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر کے دوران اعلان کیا تھا کہ سوئیڈن مغربی یورپ کا پہلا ملک ہے جو فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرتا ہے جبکہ مشرقی یورپ کے سات ممالک بلغاریہ، ہنگری، مالٹا، پولینڈ، رومانیا، زیچ ریپبلک اور سائپرس پہلے ہی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |