وزیراعظم نے تھر میں قحط سے اموات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

وزیراعظم نے فوج کو متاثرعلاقوں میں خوراک اور ادویات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے


ویب ڈیسک October 30, 2014
تھر میں رواں ماہ قحط سالی کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ویزراعظم نواز شریف نے تھر میں قحط سے ہونے والی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے متاثرہ خاندانوں کو دی جانے والی مالی امداد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ویزراعظم نواز شریف نے تھر میں قحط سالی کے باعث ہونے والی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کے حوالے سے گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزیراعظم نے فوج کو متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ تھر کے علاقے مٹھی میں ایک اور بچے کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ قحط سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں