بھارتی خاتون 70 سال کی عمرمیں دنیا کی معمر ترین ماں بن گئیں

ہمارےمعاشرے میں جو خواتین اولاد سےمحروم رہتی ہیں انہیں بانچھ سمجھ کرایسی چیز سمجھاجاتا ہے جس کی کوئی اوقات نہ ہو،خاتون


ویب ڈیسک October 30, 2014
راجو دیوی کی شادی 1950 میں بالا رام کے ساتھ انجام پائی لیکن دونوں اولاد کی نعمت سے محروم رہے فوٹو: اے ایف پی

بھارت کی ریاست ہریانہ کی 70 سالہ راجو دیوی نے بچی کو جنم دے کر دنیا کی سب سے معمر ترین ماں بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ہریانہ کے ضلع جند کے گاؤں کی رہائشی راجو دیوی کی شادی 1950 میں بالا رام کے ساتھ انجام پائی لیکن دونوں اولاد کی نعمت سے محروم رہے جب کہ اولاد نہ ہونے پر اس کے شوہر نے دوسری شادی کرلی لیکن پھر بھی وہ اولاد سے محروم رہا، بچے کی خواہش بڑھاپے میں بھی جب دونوں کے دلوں سے ختم نہ ہوئی تو راجو دیوی نے ان وٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) یعنی مصنوعی طریقہ تولید کے ذریعے ماں بننے کا فیصلہ کیا اور اس کی بدولت انہوں نے 70 سال کی عمر میں ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔

راجو دیوی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں جو خواتین اولاد سے محروم رہتی ہیں انہیں بانچھ سمجھ کر ایسی چیز سمجھا جاتا ہے جس کی کوئی حیثیت ہوتی ہے اورنہ عزت جب کہ میرے شوہر کو بھی جائیداد کے لئے ایک وارث چاہئے تھا۔

آئی وی ایف کے عمل کےدوران مرد کے اسپرم اور اس کی بیوی سے حاصل کئے گئے ایگز جسے اس کے جسم کی پیٹری ڈش سے حاصل کیا جاتا ہے کو بائیولوجیکل پروسیس سے گزارا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ایمبیریوز کو خاتون کے یوٹریس میں داخل کیا جاتا ہے راجو دیوی میں چونکہ ان ایگز کا پیدا ہونا ممکن نہ تھا اس لیے انہیں ایک ڈونر خاتون سے حاصل کیا گیا جب کہ برطانوی ڈاکٹر ایلن پیسی کاکہنا ہے کہ 70 سال کی عمر میں ماں بننا اسی صورت ممکن ہے اگر آئی وی ایف کے عمل کے لیے ڈونر ایگز کسی جوان خاتون سے لیے گئے ہوں تاہم اس عمر میں خاتون اور متوقع بچے کی صحت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں