وفاقی حکومت نے نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا

مردم شماری کی حتمی منظوری سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلاکر صوبائی حکومتوں سے حتمی رائے طلب کی جائے گی

مردم شماری کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیاہے، یہ مردم شماری آئندہ برس فروری یا مارچ میں شروع کی جاسکتی ہے۔


مردم شماری کی حتمی منظوری سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلاکر صوبائی حکومتوں سے حتمی رائے طلب کی جائے گی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسکے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، مردم شماری کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، جس میں وفاقی وزرا، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں کوشامل کیا جائے گا، ملک میں مردم شماری مرحلہ وار کی جائے گی اور اس کی تکمیل میں ایک برس کا عر صہ لگ سکتا ہے۔

مردم شماری کا ڈیٹا نادرا کے تعاون سے مرتب کیا جائے گا اور اس مردم شماری کے دوران انتہائی حساس اور حساس علاقوں میں اس کام کی تکمیل کے دوران سیکیورٹی تعاون کے لیے فوج کی مدد طلب کی جاسکتی ہے، مردم شماری کا کا م سرانجام دینے کے لیے صوبائی حکومتوں کے تعلیم ، بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔
Load Next Story