پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن 23 مشتبہ ملزمان زیر حراست

ملزمان کے قبضے سے سب مشین گن، 3 پستول اور 80 کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک October 31, 2014
گرفتار افراد میں 4 اشتہاری، 9 مشکوک اور 10 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

پشتہ خرہ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے اشتہاری ملزمان سمیت 23 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں سرچ آپریشن کر کے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 4 اشتہاری، 9 مشکوک اور 10 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزمان کے قبضے سے سب مشین گن، 3 پستول اور 80 کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں