او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیخلاف متحدہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

او جی ڈی سی ایل کی نجکاری مزدور دشمن پالیسی ہے جس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، متحدہ اپوزیشن


ویب ڈیسک October 31, 2014
او جی ڈی سی ایل کی نجکاری مزدور دشمن پالیسی ہے جس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، متحدہ اپوزیشن. فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری اور ملازمین پر تشدد کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے او جی ڈی سی ایل کی ممکنہ نجکاری اور مزدوروں پر تشدد کے خلاف متحدہ اپوزیشن میں شامل پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور اے این پی کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا گیا جس کے بعد میڈیا کے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت پر آئی ایم ایف کا دباؤ ہے جس کی وجہ سے مزدوروں کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ چوہدری نثار کے آمرانہ رویئے کی مذمت کرتے ہیں، جب مزدور اپنے حق کے لئے باہر آتے ہیں تو وزیر داخلہ آستینیں چڑھا کر آجاتے ہیں اگر یہی رویہ رہا تو اپوزیشن بھی سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائے گی۔


اے این پی رہنما غلام احمد بلور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اے جی ڈی سی ایل کی نجکاری مزدور دشمن پالیسی ہے جبکہ نجکاری کے مکمل طور پر خلاف ہیں، حکومت میں آتے ہوئے لوگ غریبوں کے مسائل بھول جاتے ہیں حکومت کو اپنے رویوں کا بھی آڈٹ کرنا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |