نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی چوہدری اعتزاز احسن

ہم نوازشریف کے خلاف ہیں اور آئینی طریقے سے ان کا اصل چہرہ سامنے لارہے ہیں، قائد حزب اختلاف سینیٹ

عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا، اعتزاز احسن۔ فوٹو: فائل

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا جبکہ نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ ارکان نے مجبوری میں استعفیٰ دیا ہے تاہم عمران خان اور طاہرالقادری کے بہت سے مطالبات جائز ہیں لیکن دھرنوں کے ذریعے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنا درست نہیں ہے لہٰذا عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی ہم ان کے خلاف ہیں اور آئینی طریقے سے ان کا اصل چہرہ سامنے لارہے ہیں۔
Load Next Story