بلوچستان سے زیادتیاں کرنے والوں کوکوئی پچھتاوا نہیں اخترمینگل

سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ملاقاتیں کرنا اورمعافیاں مانگنا بلوچستان کے مسئلے کا حل نہیں, اخترمینگل

سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ملنا اورمعافیاں مانگنا بلوچستان کے مسئلے کا حل نہیں, اخترمینگل. فوٹو ایکسپریس

سابق وزیراعلٰی بلوچستان سرداراخترمینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان سے زیادتیاں کرنے والوں کوکوئی پچھتاوانہیں۔

بلوچستان ہاؤس میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترمینگل سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرداراخترمینگل نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ملنا اورمعافیاں مانگنا بلوچستان کے مسئلے کا حل نہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی جماعتوں سے ہمدردیوں کے سوا کچھ اورنہیں ملا۔


سرداراخترمینگل نے کہا کہ بلوچستان کا 65سال سے معاشی استحصال ہورہا ہے اوراس کا کوئی مداوا بھی نہیں کیا جارہا، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے ساتھ زیادتیاں کرنے والوں کو کوئی پچھتاوا نہیں۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسی بھی سیاسی مسئلے کا حل فوجی آپریشن میں نہیں ہے، انہوں نے کہا حکومت ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔

عمران خا نے کہا کہ ہم نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اگرپاکستان کو آگے لے کرجانا ہے تو پھرہمیں اپنا محاسبہ بھی کرنا ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story