عمران خان کی درخواست پر اسپیکر ایاز صادق کے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع

ریٹرننگ افسر کو کو بیلٹ سمیت تمام ریکارڈ 6 نومبر تک فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک October 31, 2014
عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق عمران خان کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے، فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 122 میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے درخواست دی گئی تھی جس پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران بیلٹ پیپرز، کاؤنٹرز، ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائےگا جس کے لیے ریٹرننگ افسر کو کو بیلٹ سمیت تمام ریکارڈ 6 نومبر تک فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق عمران خان کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد عمران خان کی جانب سے حلقے میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرکے جانچ پڑتال کی درخواست دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |