شمالی وزیرستان سے گرفتار 29 افغان باشندوں کو افغانستان کے حوالے کردیا گیا آئی ایس پی آر

گرفتارافغان شہریوں کا دہشت گردوں سے تعلق ثابت نہ ہونے پر انہیں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا، آئی ایس پی آر

افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر تھے جنہیں شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان سے گرفتار کئے گئے 29 افغان شہریوں کو دہشت گردوں سے تعلق ثابت نہ ہونے پر جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر تھے جنہیں آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا جس کے باعث انہیں جذبہ خیر سگالی کے تحت چھوڑا گیا اور غلام خان بارڈ پر افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا۔
Load Next Story