ٹی 20 ورلڈ کپانگلینڈ نے نیوزی لینڈ کوشکست دے کرٹورنا منٹ سےباہرکردیا

بہترین پرفارمنس پر لوک رائٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بہترین پرفارمنس پر لوک رائٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے جیمز فرینکلن نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی طرف سے اسٹیو فن نے 3 کو آؤٹ کیا۔


انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ لوک رائٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل ملز، نیتھن میکولم، ڈینیل ویٹوری اور بریس ویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بہترین پرفارمنس پر لوک رائٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story