نیپا چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 2 اہلکار زخمی

حملے کے نتیجے میں پولیس وین بھی تباہ ہوگئی جب کہ راشد منہاس فلائی اوور کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا


ویب ڈیسک October 31, 2014
دستی بم نیپا چورنگی کے قریب امام بارگاہ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر پھینکا گیا جس سے وین میں آگ لگ گئی۔ فوٹو: آن لائن

لاہور: نیپا چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس وین میں آگ لگ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے دستی بم نیپا چورنگی کے قریب امام بارگاہ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر پھینکا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے، دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس موبائل بھی تباہ ہوگئی جبکہ حملے کے بعد راشد منہاس فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے بھی بند کردیا گیا۔

دستی بم حملے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔