لیزا ہیڈن بھی ڈینگی کا شکار اسپتال داخل کرادیا گیا

اداکارہ گزشتہ روز اپنی آنیوالی فلم ’’شوقین ‘‘ کی تشہیر مہم میں مصروف تھیں کہ انھیں تیز بخار ہوگیا۔


Showbiz Desk November 01, 2014
آنے والی فلم کی تشہیری مہم میں لیزا کی بہت کمی محسوس ہورہی ہے، اکشے کمار۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن بھی ڈینگی کا شکار ہوگئیں ہیں ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق دو روز قبل نامور اداکار رشی کپور کو ملیریا کے باعث لیلا وتی اسپتال داخل کروایا گیا تھا اب اداکارہ لیزا ہیڈن بھی ڈینگی میں مبتلا ہوگئیں بتایاگیاہے کہ اداکارہ گزشتہ روز اپنی آنیوالی فلم ''شوقین '' کی تشہیر مہم میں مصروف تھیں کہ انھیں تیز بخار ہوگیا جس پر انھیں فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا اس سلسلہ میں ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی آنیوالی فلم کی تشہیری مہم میں لیزا کی بہت کمی محسوس ہورہی ہے امید ہے وہ جلد صحت یاب ہوکر ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں