مصباح بطور کپتان سب سے زیادہ رنزبنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

تجربہ کار بیٹسمین اب تک31 ٹیسٹ میں قیادت کرتے ہوئے 3 سنچریوں اور 23ففٹیز سمیت 2ہزار 447 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

مصباح الحق 40برس سے زائد عمر میں سنچری بنانے والے برصغیر کے دوسرے بیٹسمین بنے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مصباح الحق بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔


انھوں نے ابوظبی میں اپنی اننگز کا 63واں رن لیا تو عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا،تجربہ کار بیٹسمین اب تک31 ٹیسٹ میں قیادت کرتے ہوئے 3 سنچریوں اور 23ففٹیز سمیت 2ہزار 447 رنز اسکور کر چکے ہیں،اس دوران وہ صرف ایک بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

عمران خان نے 48 ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے 2 ہزار 408 رنز بنائے تھے،انضمام الحق نے 31 میچز میں 2ہزار 397 رنز اسکور کئے۔مصباح الحق 40برس سے زائد عمر میں سنچری بنانے والے برصغیر کے دوسرے بیٹسمین بنے،اس سے قبل بھارت کے وجے مرچنٹ نے 1951میں ادھیڑ عمری کے باوجود تھری فیگر اننگز کھیلی تھی، اب تک مجموعی طور 19بیٹسمین 40سے زائد کی عمر میں سنچریاں داغ چکے ہیں۔
Load Next Story