کراچی میں بد امنی برقرار پولیس موبائل بم حملے میں تباہفائرنگ اور تشدد سے6افرادہلاک

موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نےپولیس موبائل پر دستی بم سےحملہ کیا جس کے نیتجے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔


Staff Reporter November 01, 2014
پولیس کے مطابق مذکورہ پولیس موبائل مدینۃ العلم امام بارگاہ کی سیکیورٹی کیلیے فلائی اوور پر کھڑی کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

محرم الحرام میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے باوجود گلشن اقبال میں موٹر سائیکل پرسوار دہشت گرد پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کر کے فرار ہوگئے۔ جس کے پھٹنے سے نہ صرف زور دار دھماکاہوا بلکہ پولیس موبائل میں بھی آگ بھڑک اٹھی ، دھماکے میں2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی فلائی اوور پر محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ مجالس کی سیکیورٹی پر مامورگلشن تھانے کی سوزوکی پولیس موبائل نمبرSP-654-Aکھڑی تھی اس دوران موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نیتجے میں وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور پولیس موبائل کے اندر موجود 2 پولیس اہلکار جمشید اور اسلم بھٹی شدید زخمی ہوگئے جبکہ دھماکہ سے پولیس موبائل میں آگ بھڑک اٹھی اس دوران دیگر اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو باہرنکال کر طبی امداد کیلیے اسپتال پہنچایا۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعا ت کے مطابق دھما کے بعد علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی ، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا اور نیپا چورنگی فلائی اوور کے ایک ٹریک کو ٹریفک کیلیے بند کردیا جسے بعدازاں ٹریفک کیلیے کھول دیا ، پولیس کے مطابق مذکورہ پولیس موبائل مدینۃ العلم امام بارگاہ کی سیکیورٹی کیلیے فلائی اوور پر کھڑی کی گئی تھی جس میں5 اہلکاروں کو تعینات کیاگیا تھا 2 اہلکار پولیس موبائل میں سوارتھے جبکہ دیگر3 باہر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ۔

شہر میں اچانک دستی بم حملوں نے پولیس کے تمام سیکیورتی پلان کی قلعی کھول دی ہے اور شہرمیں پے درے پے پولیس کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات اور دستی بم حملوں میں پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ محرم الحرام میں سخت سیکیورٹی اقدامات اور اضافی نفری کی تعیناتی کے دعوے روزآنہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں اور اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ، پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ شہر میں پے در پے ہونے والے واقعات جس میں پولیس پر فائرنگ اور دستی بم حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے ۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فائر نگ اور پرتشدد واقعات میں لڑکی سمیت6افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، ایک شخص کی سمندر سے ڈوبی ہوئی تشدد زدہ لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری چیل چوک نوالین جدگال چوک کے قریب گلی نمبر 6 کے سامنے موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ خالد بلوچ ولد عبدالرسول بلوچ زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لیے سول سپتال پہنچایا گیا ، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ، کلاکوٹ تھانے کے ہیڈ محرر طارق کا کہنا ہے کہ مقتول لیاری گینگ وار کے اہم کارندے سابق یوسی ناظم رؤف بلوچ کا پھوپی زاد بھائی تھا ۔

رؤف ناظم لیاری گینگ وار کے سرغنہ نور محمد عرف بابا لاڈلہ کا دست راز ہے ، مقتول گھر کے پاس کھڑا تھا کہ عذیر جان بلوچ گروپ کے ماب بلوچ اور اس کے کارندوں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ، سہراب گوٹھ کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ ندی کے قریب جھگڑے کے دوران ملزم رحیم بخش نے فائرنگ کر کے اپنے سسر 56 سالہ نذیر ولد شریف کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار ہے اور اس کا کسی بات پر اپنے سسر سے جھگڑا چل رہا تھا ، جمعہ کے روز ملزم اپنے سسر سے بات کرنے آیا تھا کہ اس دوران ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ، جس پر ملزم نے اپنی لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ، گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی صوبیدار پی ایم ٹی کے قریب کے رہائشی 25 سالہ ندیم ولد عمر دراز کو گھر میں گھس کر چھری کے پے درپے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا ، ایس ایچ او گلبرگ ناصر آفریدی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم محمود الیاس کو گرفتار کر لیا ۔

ملزم نے مقتول کو چھوٹی سے بات پر تلخ کلامی کے بعد قتل کر دیا ، پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے ، کلفٹن کے علاقے سی ویو ہائیپر اسٹار فلیٹ کے قریب سے30 سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی تشدد زدہ لاش ملی ، پولیس نے لاش کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچایا، ایس ایچ او غزالہ کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے اسکی شناخت ہوسکے ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلیے ایدھی سرد خانے میں رکھوادی ہے ، ملیر سٹی کے علاقے غازی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں 70سالہ محمد خان زخمی ہوگیا ۔نیپئر کے علاقے فائیو اسٹار بلڈنگ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا میں ناکامی پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو بعدازاں سول اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک شخص کو اغوا کر کے لیجا رہے تھے کہ مغوی ان کے چنگل سے بھاگ نکلا جس پر ملزمان نے تعاقب کے بعد اسے سر اور پیٹ پرگولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع فرار ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے کی عمر25 سے 30 سال کے درمیان ہے جبکہ اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے تاہم اس کے ایک ہاتھ پر اکرم لکھا ہوا ہے ، سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 35-A میں واقع مکان کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں35 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ، ایس ایچ او بشیر وٹوکا کہنا ہے کہ مقتول خواجہ سرا ہے اور فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوئی ہے جبکہ فائرنگ اکرام نامی شخص نے کی ہے جو موقع سے فرار ہوگیا ، سچل کے علاقے سپر ہائی وفا جاپان موٹرز کے قریب جھاڑیوں سے22 سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال پہنچایا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے جبکہ نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نے پینٹ اور شرٹ پہنی ہوئی تھی ، نیوکراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس کی موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی40 سالہ ارشد علی اور کانسٹیبل40 سالہ فاروق اور ایک راہگیر اختر شدید زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل ایک کارکوکھینچ کر لیجارہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان موبائل پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔

ابھی اس فائرنگ کے حوالے پولیس تحقیقات ہی کر رہی تھی کہ اس دوران اطلاع ملی کہ فیڈرل بی صنعتی ایریاکے علاقے سہراب گوٹھ شان آرکیڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اے ایس آئی عمران رشید اور پولیس اہلکار اقبال کو زخمی کر دیا جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی و نجی اسپتال لیجایا گیا اس حوالے سے ایس ایچ او جاوید کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر علاقہ گشت کر رہے تھے کہ ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے تاہم ملزمان اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ لیجانے میں ناکام رہے ، پریڈی کے علاقے صدر ناز پلازہ کے قریب پراسرار فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ ناز بہادر زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال لیجایا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |