پاکستان کو سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا بھارت

بھارت کی نئی قیادت نے پاکستان کو مناسب جواب دیکر بہادری کا مظاہرہ کیا، راجناتھ سنگھ


INP November 01, 2014
تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات ہمیشہ بھارت کی سفارتی پالیسی رہی ہے، بھارتی وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے اور اب پاکستان سرحدوں پر امن میں خلل ڈالنے کی دوبارہ جرات نہیں کرے گا۔

بھارت کی نئی قیادت نے پاکستان کو مناسب جواب دے کر بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم عزت و وقار کی قیمت پر امن نہیں چاہتے۔ بھارت کی جانب سے مناسب جواب ملنے پر پاکستان اقوام متحدہ کے پاس پہنچ گیا اور مطالبہ کیا کہ بھارت کو جنگ بندی کے معاملے پر مذاکرات کرنے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات ہمیشہ بھارت کی سفارتی پالیسی رہی ہے لیکن اگر کوئی ہمیں بار بار اشتعال دلائے گا تو پھر ہماری برداشت کی بھی حدیں ہیں۔ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں