کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 5 مجرموں کو سزا سنا دی

جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو 28،28 سال جبکہ 3 مجرموں کو 14،14 سال قید کی سزا کا حکم۔


ویب ڈیسک November 01, 2014
جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو 28،28 سال جبکہ 3 مجرموں کو 14،14 سال قید کی سزا کا حکم۔ فوٹو؛فائل

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک طالبان جند اللہ گروپ کے 5 ملزمان کو سزا سنا دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادی دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے 6 ماہ قبل گرفتار کئے گئے ملزمان کو دستی بم حملے، اسلحہ رکھنے اور بھتہ طلب کرنے کے الزامات پر مقدمے کی سماعت کی جبکہ تمام گواہوں اور شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پرعدالت نے مجرم یاسین عرف عاطف اورعطا الرحمان کو 28،28 سال قید جبکہ مجرم صدام، رفیق الاسلام اور ندیم کو 14،14 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔


عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ملزمان نے کمرہ عدالت میں ہلڑ بازی اور شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس نے پانچوں مجرموں کو جیل منتقل کردیا۔


واضح رہے کہ پانچوں مجرموں کو پولیس نے رواں سال 8 مارچ کو کورنگی انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں