وفاقی حکومت کا سرکاری اداروں میں بھرتیوں کی پالیسی کا اعلان

تمام وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں، خودمختار اداروں اورکارپوریشنوں کیلئے بھرتیاں صوبائی اورعلاقائی کوٹہ کے مطابق ہوں گی


ویب ڈیسک November 01, 2014
بھرتیوں کا اطلاق وفاق کے ماتحت وزارتوں ،ماتحت دفاتر، خودمختاراورنیم خودمختاراداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز پر ہوگا۔ فوٹو : فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کی پالیسی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق وفاق کے ماتحت وزارتوں ،ماتحت دفاتر، خودمختاراورنیم خودمختاراداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز پر ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھرتیوں کی پالیسی کا اطلاق وفاق کے ماتحت وزارتوں ، ڈویژنز، ان سے منسلک محکمے ، ماتحت دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنوں ، کمپنیوں اور ریگولیٹری اتھارٹیز پر ہو گا۔ پالیسی کے تحت گریڈ 16 اور اس سے زائد کی آسامیوں پر بھرتی کا عمل فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے جاری رہے گا تاہم گریڈ 3 سے گریڈ 15 یا اس کے برابر عہدوں پر آسامیوں کے لئے ابتدائی بھرتی متعلقہ صوبے یا علاقے کے ڈومیسائل کی بنیاد پر ہو گی۔ گریڈ ایک اور گریڈ 2 یا اس کے مساوی خالی آسامیوں پر بھرتی مقامی بنیادوں پر کی جائے گی۔

پالیسی کے تحت تمام بھرتیوں کے لئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این او سی کے حصول کا عمل جاری رہے گا، تمام وزارتوں ، ڈویژنوں ، محکموں، خودمختار اداروں اور کارپوریشنوں کیلئے بھرتیاں صوبائی اور علاقائی کوٹہ کے مطابق ہوں گی جس کی قومی ، صوبائی اور علاقائی سطح کے اخبارات کے ذریعے تشہیر کی جائے گی جبکہ خالی آسامیوں پر بھرتیاں منظور شدہ آسامیوں کی تعداد کے مطابق ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں