موٹرویز سمیت بڑے ترقیاتی منصوبے موجودہ دور حکومت میں ہی مکمل ہوں گے وزیراعظم

کراچی، حیدرآباد،خانیوال اور لاہور موٹروے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم کی چیرمین این ایچ اے کو ہدایت


ویب ڈیسک November 01, 2014
2018 میں عوام کو ایک بہتر پاکستان ملے گا، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو:فائل

KARACHI: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ 2018 میں عوام کو بہتر پاکستان ملے گا اور موٹرویز سمیت بڑے ترقیاتی منصوبے موجودہ حکومت کے دور میں ہی مکمل ہوں گے۔

وزیراعظم نوازشریف سے چیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں کےبنیادی ڈھانچے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد موٹروے پر کام کا آغاز دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوگا جبکہ برہان حویلیاں موٹروے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھا جائے گا، اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے چیرمین این ایچ اے کو کراچی، حیدرآباد، خانیوال اور لاہور موٹروے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی ترقی میں بنیادی ڈھانے کے ترقیاتی منصوبوں کا اہم کردار ہے، موٹرویز سمیت تمام بڑے ترقیاتی منصوبے موجودہ حکومت کے دور میں ہی مکمل ہوں گے جو عوام کی خوشحالی کا باعث بنیں گے اور 2018 میں عوام کو ایک بہتر پاکستان ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں