وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے وزرائے اعلیٰ کو خط

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعد ٹرانسپورٹ اوردیگر اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئےاقدامات اٹھائے جائیں،خط

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، خط کا متن فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے۔
Load Next Story