خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک متعدد ٹھکانے تباہ

شدت پسندوں کے خلاف کارروائی باڑہ کے علاقے سپاہ اور اکاخیل میں کی گئی جس میں 6 شدت پسند زخمی بھی ہوئے

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو شدت پسندوں سے پاک کراکرتاریخی مقام’’باغ‘‘ پر قومی پرچم لہرادیا فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD:
باڑا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف کارروائی باڑہ کے علاقے سپاہ اور اکاخیل میں کی گئی جس کے نتیجے میں 14 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جبکہ ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان کے شدت پسند شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اورکزئی ایجنسی میں بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
Load Next Story