دیس بدیس کے کھانے

چکن شاشلک،چکن جلفریزی ،ویجیٹبل چاؤمن اور ڈرائی چکن چلی ود چائینیز رائس کے ساتھ اپنے دستر خوان کی شان بڑھائیں

پاکستانی گھروں میں اب دیس بدیس کے پکوانوں کو پسند کیا جانے لگا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
٭چکن شاشلک
اشیاء:
چکن بون لیس: 2/1 کلو
لہسن ادرک کا پیسٹ: 2/1 ٹی اسپون
مسٹرڈ پیسٹ: 2/1 ٹی اسپون
لال مرچ: 2/1 ٹی اسپون
نمک: 2/1 ٹی اسپون
سفید مرچ: 2/1 ٹی اسپون
اجینو موتو: 2/1 ٹی اسپون
سویا سوس: 2 ٹی اسپون
سرکہ: 2 ٹی اسپون
چینی: 2/1 ٹی اسپون
تیل: 2 ٹی اسپون
اسٹکس: حسب ِ ضرورت
شملہ مرچ: 2 عدد (کیوب میں کٹی ہوئی)
ٹماٹر: 2 عدد (کیوب میں کٹی ہوئی)
پیاز:2 عدد(کیوب میں کٹی ہوئی)

ترکیب:
نمبر 2 سے لے کر نمبر 11 تک تمام اجزاء مکس کریں اور چکن پر اچھی طرح لگا دیں۔ 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
اب تمام سبزیاں بھی کیوب میں کاٹ کر میریناشن میں مِلا دیں۔ اب چکن اور سبزیاں اسٹک پر لگائیں۔ (پہلے پیاز، پھر ٹماٹر پھر شملہ مرچ پھر چکن)۔ ایک ٹیبل سپون میں فرائی کریں۔
اشیاء: کیچپ:2/1 کپ
سرکہ: 2/1 کپ
کٹی ہوئی لال مرچ:2/1 ٹیبل اسپون
چینی:3/1 کپ

ترکیب:
سرکے کے علاوہ تمام چیزیں ملا کر تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ چینی میلٹ ہو تو اتار کر سرکہ شامل کریں۔
اب فرائی کی ہوئی اسٹکس پلیٹ میں نکال کر سوس ڈال کر سرو کریں۔



٭چکن جلفریزی
اجزاء
چکن: دو کپ (بغیر ہڈی)
تیل: آدھا کپ
پیاز: دو عدد
ادرک لہسن: پیسٹ دو کھانے کے چمچہ
ٹماٹو پیوری: ایک کپ
دکنی مرچ: آدھا کھانے کا چمچہ
کالی مرچ: آدھا کھانے کا چمچہ (کٹی ہوئی)
نمک: ایک کھانے کا چمچہ
لال مرچ: ڈیڑھ کھانے کا چمچہ (پسی ہوئی
ہلدی: ایک چائے کا چمچہ
سِرکہ: ایک چوتھائی کپ
سویاسوس: تین کھانے کے چمچے

ترکیب
تیل میں پیاز اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر لال کرلیں۔اب اس میں ٹماٹو پیوری، دکنی مرچ، کٹی کالی مرچ، نمک، پسی لال مرچ اور ہلدی شامل کرکے مسالا بھون لیں۔اس کے بعد سِرکہ، سویا سوس، چکن اور تمام سبزیاں ڈال کر دس منٹ تک دَم دیں۔چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

٭ویجیٹبل چاؤمن
اجزاء
نوڈلز: 1 پیکٹ
مشرومز: 1 کپ
سرکہ: ¼ کپ
سویا سوس: 2 کھانے کے چمچہ
لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچہ
کُٹی ہوئی لال مرچ: 2 کھانے کے چمچہ
لہسن ادرک پیسٹ: 2 چائے کے چمچہ
کُٹی ہوئی کالی مرچ: 1 چائے کا چمچہ
چینی: 1 چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا: ¼ گڈی
شملہ مرچ: 2
ہری پیاز: 2
گاجر: 2
پیاز: 1
نمک: حسبِ ذائقہ
تیل: حسبِ ضرورت

ترکیب
گرم پین میں تیل ڈال لیں اور ادرک لہسن پیسٹ،پیاز سبزیاں ڈال کر بھون لیں اور فرائی کرلیں اور نوڈلز اُبال کر شامل کرلیں۔اس کے بعد سرکہ، سویا سوس اور لیموں کا رس، کالی مرچ، لال مرچ اور چینی ڈال کر 5 منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں۔ ویجیٹیبل چاؤمن تیار ہے۔




٭ڈرائی چکن چلی ود چائینیز رائس
اجزاء:
چاول دو کپ (چکن کی یخنی میں اباللیں)
چکن آدھا کلو(ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
، نمک حسب ضرورت
زیتون کا تیل پانچ چمچہ،
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
گاجر، شملہ مرچ، ہری پیاز، حسب ضرورت (سب کو باریک کاٹ لیں) ہری مرچیں چار عدد
چکن یخنی ایک کپ
سویا سوس دو کھانے کے چمچے
اجینو موتو ڈیڑھ چائے کا چمچہ
پساہوا لہسن ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچہ

ترکیب:
سب سے پہلے چاول کو مرغی کی یخنی میں تین کنی ابال لیں پھر اسے الگ رکھ دیں۔
ٓٓاس کے بعد ٹھنڈا ہونے پر ایک کڑاہی میں تھوڑا سازیتون کا تیل، کٹی ہوئی سبزیاں اور چاول ڈال کر فرائی کریں۔
اسی دوران اس میں اجینو موتو، کالی یا سفید مرچ ڈالیں اور اسے الگ الگ اتار کر رکھ لیں۔

دوسرے فرائی پین میں تین چمچے زیتون کا تیل ڈالیں اور اسی میں چکن کے ٹکڑے اور پسا ہوا لہسن ڈال کر فرائی کریں۔
پھر چکن کی یخنی (جو پہلے نکال کر الگ رکھی ہوئی تھی) تقریباً ایک کپ اس میں ڈال دیں اور خشک کریں۔خشک ہونے پر اس میں ادرک (لمبی کٹی ہوئی) سویا ساس اور ہری مرچیں ڈال دیں پھر الگ ڈش میں چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔



٭کرنچی گارلک چکن
اجزاء:
لہسن: ایک عدد (باریک کٹا)
لیموں کا رس: دو لیموں کا
کریکرز: بارہ عدد
مکھن: دو کھانے کے چمچ
پارسلے: ایک گڈی (باریک کٹے ہوئے)
کالی مرچ: ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ: ڈ یڑھ کپ
انڈا: ایک عدد (پھینٹا ہوا)
مرغی کا سینہ: چار سے چھ عدد (فلیٹس)
سرکہ: چار کھانے کے چمچ
اوریگا نو: ایک کھانے کا چمچ
تیل: حسب ضرورت

ترکیب:
سب سے پہلے لیموں کے چھلکے، لہسن، کریکر، مکھن، پارسلے، نمک اور کالی مرچ ایک چوپر میں پیس کر ایک مکسچر بنالیں۔
پھر بریڈ کریمبز بھی الگ سے ایک پلیٹ پر رکھ کر علیحدہ رکھ دیں۔
ایک اور پلیٹ میں نمک اور کالی مرچ ملا کر علیحدہ رکھ دیں۔
اب مرغی کے سینے کو بٹے کی مدد سے فلیٹ کریں۔

اور اس میں نمک، کالی مرچ، سرکہ اور اوریگانو لگائیں اور اچھی طرح سیسن کریں۔انڈوں کو پھینٹ کر علیحدہ رکھ دیں۔
اب باری باری سب سے پہلے کریکر والے مکسچر میں مرغی کے سینے کو کوٹ کریں۔پھر میدے میں کوٹ کریں۔پھر انڈے میں کوٹ کریں۔اور اب بریڈ کرمبز میں کوٹ کریںاگر چاہیں تو یہ پروسس دو دفعہ دہرائیں اور فرائی کریں۔اس طرح سارے سینے فرائی کریں۔مزے دار چٹنی کے ساتھ پیش کیجیے۔

٭چائنیز چکن ڈرم اسٹکس
اجزاء:
چکن: (لیگ پیس): چھ عدد
سویا سوس: تین کھانے کے چمچہ
سفید سرکہ: دو کھانے کے چمچہ
شہد: ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ
چینی: ایک چائے کا چمچہ
میدہ: دوکھانے کے چمچہ
چکن پاؤڈر: ایک کھانے کے چمچہ
نمک: حسبِ ذائقہ
انڈے: دو عدد
ادرک: کٹی ہوئی، دو چائے کا چمچہ
لہسن: کٹا ہوا، ایک چائے کا چمچہ
چلی پیسٹ: ایک چائے کا چمچہ
پیاز: کٹی ہوئی، دو کھانے کے چمچہ
تیل: حسب ذائقہ

ترکیب:
سب سے پہلے چکن دھو کر اچھی طرح صاف کرلیں۔ پھر انڈوں کی سفیدی اور زردی الگ الگ پھینٹ لیں۔ اب نمک کالی مرچ، چلی پیسٹ، ادرک، لہسن، سرکہ، سویا سوس، شہد میدہ انڈوں کی زردی۔ چکن پاؤڈر، پیاز اور چینی کو مکس کرکے ڈرم اسٹکس پر لگا کر ایک گھنٹے کے لیے کے لیے رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک پین میں تیل گرم کریں اور ڈرم اسٹکس کو انڈے کی سفیدی میں ڈپ کرکے ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔ جب یہ گولڈن براؤن ہوجائیں تو تیل سے نکال کر رکھ دیں۔ مزے دار اور گرم چائنیزچکن ڈرم اسٹکس چلی ساس کیساتھ کھائیں۔
Load Next Story