سابق باکسنگ ہیوی ویٹ چیمپئن نے مائیک ٹائسن نے انکشاف کیا ہے کہ 7 سال کی عمر میں انہیں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے مائیک ٹائسن نے کہا کہ ایک دن وہ تنہا سڑک سے ہوتے ہوئے جارہے تھے کہ ایک شخص نے انہیں پکڑ کر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا جس کی خبر انہوں نے کبھی کسی کو نہیں کی اور ہمیشہ یہ راز چھپائے رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے اس شخص کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھا اور کسی طرح کا خوف محسوس کرنے کے بجائے اپنی زندگی میں دوبارہ مگن ہوگیا۔