قائم علی شاہ کو ہٹانے کا فیصلہمراد علی شاہ کو نیا وزیر اعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان

پیپلز پارٹی کی قیادت کارکنوں اور عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلیے متحرک اور فعال شخص تعینات کرنا چاہتی ہے،ذرائع


Monitoring Desk November 02, 2014
مراد علی شاہ نے کینیڈین شہریت بھی چھوڑ دی، پی ایس73 سے الیکشن لڑوانے کیلیے کاغذات نامزدگی داخل کروا دیے گئے فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا اور اگر یہ تبدیلی عمل میں آتی ہے تو مراد علی شاہ سب سے مضبوط امیدوار ہونگے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلز پارٹی کے اندرونی ذرائع کاکہناہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعلیٰ سندھ کی کرسی پرکسی متحرک اور فعال شخص کوتعینات کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت کا خیال ہے کہ اگرمراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ بنا دیا جائے تواس سے نہ صرف پارٹی کارکنوں اور عوام کی شکایات کا ازالہ ہوگا بلکہ صوبے میں اداروں کی کارکردگی کوبھی بہتربنایاجا سکتاہے۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کینیڈین شہریت کے حامل تھے اور انھوں نے کچھ عرصہ قبل ہی کینیڈاکی شہریت چھوڑ دی تھی، پی ایس73میں کامیاب ہونیوالے امیدوارکے مستعفی ہونے کے بعد وہاں سے مراد علیشاہ الیکشن لڑ رہے ہیں اورانھوں نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی داخل کروا دیے ہیں، ذرائع کے مطابق یہ سارا کام مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ بنانے کیلیے کیا جارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں